“پاناما ردی کا ٹکڑا اور باقی دنیا کے لئے کچرا”

“پاناما ردی کا ٹکڑا اور باقی دنیا کے لئے کچرا”

اسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ پانامہ ردی کا ٹکڑا اور باقی دنیا کیلئے کچرا ہے۔

پاکستان ٹرائب کو دستیاب تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی صاحبزادی نے ایک بار پھر ٹوئٹ کا سہارا لیتے ہوئے پاناما کیس سے متعلق اپنے جذبات کا اظہار کر دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ جو لوگ پانامہ پر انحصار کرتے ہیں انہیں انشااللہ خاک چاٹنا پڑے گی کیونکہ پانامہ ردی کاٹکڑا اور دنیا کے لئے کچرا ہے۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے دو ججز نے وزیراعظم کے خلاف فیصلہ دیتے ہوئے انھیں نااہل قرار دیا تھا جبکہ تین ججز نے پاناما کیس کی مزید تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی کی تشکیل کا حکم دیا تھا جو کہ ساٹھ روز میں اپنی تحقیقات مکمل کر کے سپریم کورٹ کو رپورٹ پیش کرے گی جس کے بعد پاناما کیس کا حتمی فیصلہ آئے گا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *