قمر الزمان کائرہ فارغ،فیصل صالح حیات اِن ہو گئے

قمر الزمان کائرہ فارغ،فیصل صالح حیات اِن ہو گئے

اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی نے پنجاب تنظیمی اسٹرکچر کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور نئے فیصلے کے نتیجے میں پیپلزپارٹی پنجاب کی بھا گ دوڑ سابق وزیر داخلہ مخدوم سید فیصل صالح حیات کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان ٹرائب کو دستیاب اطلاعات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے اسی ماہ پنجاب کی تنظیم میں تبدیلی لانے کا فیصلہ کیا ہے اور صدارت کی ذمہ داری مخدوم سید فیصل صالح حیات کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مخدوم سید فیصل صالح حیات حضرت شاہ جیونہ کروڑیہ کی10مئی کو عرس ختم ہونے کے فوراً بعد پنجاب بھر کا دورہ کریں گے اور پیپلزپارٹی کے پرانے لیڈروں کو دوبارہ پارٹی میں شمولیت پر راضی کریں گے۔

اس کے علاوہ فیصل صالح حیات خالد کھرل کو دوبارہ پارٹی میں شمولیت پر بھی راضی کریں گے۔

خالد کھرل،نوریز شکور،ملک مشتاق،رانا شوکت کے علاوہ سینکڑوں رہنماؤں اور ورکروں کو مخدوم فیصل دوبارہ متحرک کریں گے۔ مخدوم

سید فیصل صالح حیات کو پنجاب میں پی پی پی کی صدارت جبکہ قمر الزمان کائرہ کو سیکرٹری کی ذمہ داری سونپی جائے گی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *