طارق فاطمی کو اہم عہدہ دینے کی تیاریاں

طارق فاطمی کو اہم عہدہ دینے کی تیاریاں

اسلام آباد:ڈان لیکس کی رپورٹ کے بعد عہدے سے ہٹائے جانے والے سابق معاون خصوصی طارق فاطمی کو وفاق میں اہم عہدہ دینے کی تیاریاں شروع کردی گئیں ہیں۔

پاکستان ٹرائب کو دستیاب تفصیلات کے مطابق طارق فاطمی کو نوازنے کے لئے وفاق میں وزارت برائے موسمیاتی تبدیلی میں تعینات کئے جانے کا امکان ہے.

ذرائع کے مطابق ڈان لیکس رپورٹ اور طارق فاطمی کو عہدے سے ہٹائے جانے کے معاملے پر وزیراعظم نے ان کو پہلے ہی اعتماد میں لیا تھا اور اس بات کا امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ ان کو وفاق میں کوئی اہم عہدہ دیا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ سابق معاون خصوصی کو ڈان لیکس کی انکوائری کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں عہدے سے ہٹادیا گیا تھا جبکہ طارق فاطمی نے وزیراعظم کو الوداعی خط میں اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو مسترد کردیا اور کہا کہ وہ کسی بھی قسم کے تعاون کیلئے تیار ہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *