“کالا باغ ڈیم کو نظر انداز نہ کریں”پرویز الہٰی

“کالا باغ ڈیم کو نظر انداز نہ کریں”پرویز الہٰی

لاہور:مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ بھاشا اور داسو ڈیم بننے میں18سال لگیں گے جبکہ کالا باغ صرف6سال کے عرصے میں مکمل ہو کر ڈھائی روپے فی یونٹ بجلی فراہم کر سکتا ہے اور اس سے ملک کو سیلابی صورتحال سے بچانے میں بھی مدد ملے گی کالا باغ ڈیم کو نظر انداز نہ کریں۔

پاکستان ٹرائب کو دستیاب اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ق کے رہنما و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی لاہور میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ خدا کے لیے کالا باغ ڈیم پر سیاست چھوڑ دیں اور سب مل کر اس کے لیے کام کریں،بے شک اگر کسی کو نام پر اعتراض ہے تو اس کا نام پاکستان ڈیم رکھ دیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کے خلاف پراپیگنڈے پر حیران ہوں،گزشتہ سالو ں میں کئی سیلاب آئے اور30بلین ڈالر کا نقصان ہوا جبکہ کالا باغ ڈیم کی لاگت صرف9بلین ڈالر ہے،یہ پراپیگنڈہ بھی غلط ہے کہ کالا باغ ڈیم بننے سے نوشہر ہ ڈوب جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ کالا باغ ڈیم سے سب سے زیادہ پانی سندھ کو ملے گا اور تھر کی بنجر زمینیں آباد ہو جائیں گی۔

چوہدری پرویز الہٰی نے میڈیا کو بتایا کہ اس ڈیم کی تعمیر سے سندھ کو چالیس لاکھ کیوسک،پنجاب کو بائیس لاکھ کیوسک،خیبرپختونخواہ کو بیس لاکھ کیوسک اور بلوچستان کو پندرہ لاکھ کیوسک پانی ملے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کالا باغ ڈیم ملکی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،اسے نظر انداز نہ کیا جائے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *