بلڈ گروپ a,b اور ab والوں کو ہارٹ آٹیک کا خطرہ

بلڈ گروپ a,b اور ab والوں کو ہارٹ آٹیک کا خطرہ

سٹاک ہام: ڈینمارک کے ماہرین کی جانب سے شائع کی جانے والی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جن افراد کا بلڈ گروپ اے،بی یا پھر اے بی ہوتا ہے ان میں دل کا دورہ پڑنے کے امکانات بہت زیادہ ہوتے ہیں۔

اس حوالے سے 1 اعشاریہ 3 ملین افراد پر ایک ریسرچ کی گئی ہے جس میں تمام بلڈ گروپس سے تعلق رکھنے والے افراد کو شامل کیا گیا۔

تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بلڈ گروپ اے،بی یا پھر اے بی والے 1000 افراد میں سے 14 ہارٹ اٹیک کا شکار ہوئے ہیں جبکہ دیگر گروپ رکھنے والے افراد مین یہ شرح بہت کم پائی گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق اس تحقیق کے نتائج پریشان کن ہیں کیونکہ کوئی بھی انسان اپنا بلڈ گروپ تبدیل نہیں کر سکتا۔

لیڈ ریسرچر تیسلاکول  کا کہنا ہے کہ بلڈ گروپ کا ہارٹ اٹیک سے گہرا تعلق ہے اور یہ گروپ رکھنے والے افراد اس کا زیادہ شکار بنتے ہیں اس لئے اس ان بلڈ گروپ کےحامل افراد کو چایئے کہ وہ ایک صحت مند طرز زندگی کو یقینی بنائیں تا کہ امراض قلب کا شکار نہ ہو سکیں۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *