کراچی سمیت سندھ بھر میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان

کراچی سمیت سندھ بھر میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان

کراچی:محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے بھرمیں گرمیوں کی چھٹیاں یکم جون سے31جولائی تک دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پاکستان ٹرائب کو دستیاب اطلاعات کے مطابق محکمہ تعلیم کی جانب سے کراچی سمیت سندھ بھرکے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے جب کہ تعطیلات کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق تعطیلات یکم جون سے اور31جولائی تک ہوں گی جب کہ چھٹیوں کا فیصلہ رواں سال فروری میں اسٹیرنگ کمیٹی میں کیا جاچکا ہے۔

یاد رہے کہ محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے بھرمیں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان 22 مئی سے 13 اگست تک دینے کا فیصلہ کرلیا تھا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *