“شکیل آفریدی چاہیئے تو ہمیں بچائیں”حکومت پاکستان کی امریکا سے اپیل

“شکیل آفریدی چاہیئے تو ہمیں بچائیں”حکومت پاکستان کی امریکا سے اپیل

اسلام آباد:سینئر صحافی مبشر لقمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک سینئر وزیراور مشیر واشنگٹن میں ہیں اور وہاں پر موقف اپنایا ہے کہ ہم آپ کو شکیل آفریدی دے دیتے ہیں لیکن آپ ہمیں ہمارے اداروں سے تحفظ فراہم کریں۔

پاکستان ٹرائب کو دستیاب اطلاعات کے مطابق24نیوز کے پروگرام”کھراسچ”میں گفتگو کرتے ہوئے مبشر لقمان نے کہاکہ مجھے سینئر وزیر کی موجودگی اور اس کی سرگرمیوں کی اطلاع ایک مخبر نے دی ہے،اللہ کرے کہ یہ غلط ہو۔

ایسی کسی اطلاع سے متعلق سوال کے جواب میں پروگرام میں شامل بطور مہمان شریف سینئیر دفاعی تجزیہ کار زید حامد نے کہا کہ یہ وہی راستہ ہے جو زرداری نے ایبٹ آباد چھاپے کے بعد فوج کے ساتھ تصادم پر اختیار کیا تھا جب میمو گیٹ بھی لکھا گیا تھا۔

زید حامد نے کہا کہ اس وقت بھی حسین حقانی ایک خط لے کر امریکا گیا تھا یہی میمو گیٹ کا اسکینڈل ہے جس کی بعد میں آرمی اور آئی ایس آئی نے تحقیقات کیں اور افتخار چوہدری نے وہ فائل دبا دی تھی وہ پہلا کیس تھا جس میں آرمی اور آئی ایس آئی پاکستان میں ہونے والی غداری میں مدعی بن کر گئے تھے اس معاملے پر سپریم کورٹ نے حسین حقانی کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی تھی۔

دفاعی تجزیہ نگار زید حامد نے کہا کہ ہمارے پاکستانی حکمرانوں کا جو طریقہ ہے وہ یہی ہے کہ ایک طرف وہ پاکستان آرمی کے خلاف امداد کے لیے بھارت کی جانب بھاگتے ہیں اور دوسری طرف امریکا کی طرف بھی بھاگتے ہیں۔

زید حامد نے مبشر لقمان کی بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بھی یہ بات معتبر ذرائع سے سنی ہے کہ یہ لوگ ڈیل کرنا چاہ رہے ہیں اور وہ ڈیل یہ ہے کہ ہم شکیل آفریدی کو امریکا کے حوالے کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہم گارنٹی دیتے ہیں کہ شکیل آفریدی رہا ہو جائے گا لیکن آپ ہماری جمہوریت اور ہماری حکومت کو بچائیں اور پاکستان آرمی پر دباؤ ڈالیں،مجھے اس ڈیل کا یقین ہے اور یہ بات پاکستان آرمی اور آئی ایس آئی کو نوٹ کرنی چاہیے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *