کراچی میں30سالہ لڑکی کی لاش ہوٹل سے برآمد

کراچی میں30سالہ لڑکی کی لاش ہوٹل سے برآمد

کراچی: پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے ایک ہوٹل سے 30 سالہ لڑکی کی نعش پراسرار حالات میں دستیاب ہوئی ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے نمائندہ کراچی کے مطابق کراچی میں تجارتی سرگرمیوں کے حوالے سے معروف ترین مقام بولٹن مارکیٹ کے ہوٹل سے ملنے والی نعش کی شناخت کورنگی کی رہائشی خاتون کے طور پر کی گئی ہے۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون پیر کی رات شاہد نامی لڑکے کے ہمراہ ہوٹل آئی تھی۔

تیس سالہ ثمینہ کے نام سے شناخت ہونے والی لڑکی کے متعلق مقامی پولیس مزید چھان بین شروع کر چکی ہے۔

واقعہ سے جڑے افراد کا کہنا ہے کہ لڑکی کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں،تاہم یہ بات واضح ہونا باقی ہے کہ کیا اسے قتل سے قبل زیادتی کا نشانہ بھی بنایا گیا یا معاملہ کچھ اور ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *