مقبوضہ کشمیر میں انڈین انتخابی ڈرامہ بری طرح ناکام

مقبوضہ کشمیر میں انڈین انتخابی ڈرامہ بری طرح ناکام

سری نگر: کشمیری عوام نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے رچایا جانے والا انتخابی ڈرامہ بری طرح ناکام،صرف سات فیصد افراد نے ووٹ ڈالا جبکہ ری پولنگ میں صرف دو فیصد نے شرکت کی۔

پاکستان ٹرائب کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں جاری انڈین انتخابی ڈرامے کو کشمیری عوام نے بری طرح ناکام بنا دیا  اور اس انتخابی ڈرامے کا مکمل بائیکاٹ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انتخابی ڈرامے میں صرف 7 فیصد لوگوں نے ووٹ ڈالا جبکہ ری پولنگ میں صرف دو فیصد نے شرکت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دنیا  نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو غلط رنگ دینے کی بھارتی کوشش مسترد کر دی۔

ان کا کہنا تھا کہ انڈین حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں بربریت کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا،بھارتی فوج کی جانب سے 100 سے زائد نہتے کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انڈین انتخابی ڈرامہ رچا یا گیا تھا  جسے دنیا  نے یکسر مسترد کر دیا تھا۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *