طارق فاطمی نےنوازشریف کومشکل میں ڈال دیا

طارق فاطمی نےنوازشریف کومشکل میں ڈال دیا

اسلام آباد: پاکستانی وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے سابق معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی نے اپنے حالیہ اقدام سے سابق باس کے خلاف مشکلات بڑھا دی ہیں۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے نمائندہ اسلام آباد کے مطابق طارق فاطمی نے ڈان لیکس میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ الزامات تکلیف دہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا پاکستان اور سفارت کاری سے رشتہ ہمیشہ قائم رہے گا۔ میں ایک طویل عرصہ تک اندرون اور بیرون ملک پاکستان کا مقام بلند کرنے کے لیے کوشاں رہا ہوں۔

نجی انگریزی اخبار میں سیکیورٹی اداروں کے حوالے سے شائع شدہ خبر کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ خبر میں نے لیک نہیں کی۔ لیکن پھر بھی اگر شک یا شبے والی بات ہے تو میں اس کی جوابدہی کے لیے تیار ہوں۔

طارق فاطمی نے کہا کہ میں کسی بھی انکوائری میں ہر قسم کے تعاون کے لیے بھی تیار ہوں۔

یاد رہے کہ ڈان لیکس کے معاملے پر طارق فاطمی نے مستعفی ہونے سے انکار کیا تھا جس کے بعد ڈان لیکس کی انکوائری رپورٹ آنے پر وزیر اعظم کی منظوری سے انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ تاہم فوج کی جانب سے سخت ردعمل آنے کے بعد گزشتہ روز ہونے والے حکومتی جماعت کے اجلاس میں نیا نوٹیفیکیشن جاری کرنے پر رضامندی ظاہر کی گئی ہے۔

منگل کو سامنے آنے والے بیان میں پنجاب کے وزیرقانون رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ انکوائری کمیٹی کی رپورٹ میں دی گئی تجاویز کے مطابق نیا نوٹیفیکیشن جمعرات تک جاری ہونے کاامکان ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *