کامیابی چاہتے ہیں انٹرویو میں یہ تین غلطیاں نہ کریں

کامیابی چاہتے ہیں انٹرویو میں یہ تین غلطیاں نہ کریں

            اسلام آباد: دانا لوگوں کا قول ہے کہ پہلا تاثر ہی دیرپا ہوتا ہے،اگر ملازمت کے لئے انٹرویو دینے کا موقع ہو تواس بات کی اہمیت اور سچائی مزید بڑھ جاتی ہے،اس لئے اگر آپ واقعی ملازمت حاصل کرنا چاہتے ہیں تو مکمل تیاری کے ساتھ آئیں اور باتئی گئی  غلطیاں نہ کریں کیونکہ اگر پہلی ملاقات میں آپ انٹرویو والے کو متاثر نہ کر سکے یا پھر اپنی خراب عادتیں ٹھیک کرنا گوارا نہ کیں پھر انٹرویو سے پہلے ہی خود کو ناکام تصور کرلینا غلط نہ ہوگا۔

پاکستان ٹرائب لائف اسٹائل ڈیسک کے مطابق ماہرین نے اس حوالے سے عموما کی جانے والی تین غلطیوں کی نشاندہی کی ہے جن سے پرہیز کر کے آپ یقینی نوکری پا سکتے ہیں۔

پان،چھالیہ،گٹکا۔

انٹرویو کے لئے آنے سے پہلے پان،چھالیہ اور گٹکا وغیرہ کھانے سے مکمل پرہیز کریں،اگر انٹرویو لینے والے فرد نے آپ کے منہ سے نکلنے والی ناگوار محسوس کر لی تو وہ آپ کو کبھی پسند نہیں کرے گا۔

کئی دفاتر میں ملازمت دینے سے پہلے فرد کی عادات پر بھی غور کیا جاتا ہے اور ایسے لوگوں کو صوف ستھرے ماحول میں کام کرنے کا موقع کم ہی ملتا  ہے جو ان نقصان دہ اشیاء کو کھانے کی عادت رکھتے ہیں۔

نامناسب لباس پہننا۔

کہاوت ہے کہ کھاو من بھاتا،پہنو جگ بھاتا،اسی لئے ماہرین کہتے ہیں کہ لباس ہمیشہ اس کام کی مناسبت سے پہننا چایئے جس کی آپ کو تلاش ہے،میلے کچلے یا پھٹے پرانے لباس میں انٹرویو کے لئے حاضر ہونا یہ ظاہر کرتا ہے کہ آپ صفائی ستھرائی کا خیال نہیں رکھتے۔

اسی طرح کسی ایسے ادارے میں ٹائی ،کوٹ پہن کر جانا جہاں شلوار قمیض کا رواج ہو ظاہر کرتا ہے کہ آپ کو ادارے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے ورنہ آپ ایسا نہ کرتے۔

شرمانا یا خوفزدہ ہونا۔

ہر ادارے کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ ایسے فرد کو نوکری دے جو خود اعتمادی اور یقین کے ساتھ اپنا کام انجام دیں،اس لئے آگر آپ انٹرویو سے پہلے یا اس دوران شرما کر یا جی حضوری یا پھر خوفزدہ ہو کر بات کریں گےاور سوالوں کے جواب دیں گے تو کوئی بھی ادارہ آپ کو ملازمت دینے سے پہلے سو بار سوچے گا،اس لئے کوشش کریں کہ دوران انٹرویو آپ کے لہجے یا حرکات وسکنات سے خوف ظاہر نہ ہو۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *