بہت دیرہوگئی ہے،آفریدی کافئیرویل میچ پرتبصرہ

بہت دیرہوگئی ہے،آفریدی کافئیرویل میچ پرتبصرہ

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ کے مقبول ترین کھلاڑیوں میں سے ایک شاہد خان آفریدی نے اپنے الوداعی یا فئیرویل میچ پر نیا تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب بہت دیر ہو چکی ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق شاہد آفریدی نے ان خیالات کا اظہار فیس بک اور ٹوٹر پر لائیوسوال و جواب کے دوران کیا۔

ٹیسٹ اور ایک روزہ کرکٹ کے یادگار لمحوں کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف اننگ میں 141 رنز بنانا ان کے لئے یادگار موقع ہے۔

گیند چبا کر بال ٹیمپرنگ کی کوشش کی اپنے کیرئیر کے ناپسندیدہ لمحے سے تعبیر کرنے والے آفریدی کا کہنا تھا کہ 2009 ورلڈ کپ کے علاوہ متعدد ایسے مواقع ہیں جنہیں وہ بھلا نہیں سکیں گے۔

عوامی بہبود کے لئے کام کرنے کے آئیڈیا کی وجہ بیان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ والد کے انتقال کے بعد وہ چاہتے تھے کہ ان کے لئے کچھ اچھے کام کئے جا سکیں۔

پاکستانی سیاستدانوں کوانفرادی اختلافات الگ رکھ کر ملکی بہتری کے لئے اتحاد کا مشورہ دینے والے آفریدی نے ویرات کوہلی کو جارحانہ مزاجی اور عمدہ کارکردگی کی وجہ سے پسندیدہ کھلاڑی قرار دیا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *