مومنہ مستحسن نے ائیرپورٹ پر مداحوں کو حیران کر دیا

مومنہ مستحسن نے ائیرپورٹ پر مداحوں کو حیران کر دیا

لاہور:کوک اسٹوڈیو سے شہرت پانے والے گلوکارہ مومنہ مستحسن نے لاہور ائیر پورٹ پر جہاز کی روانگی سے متعلق اناؤنس کر کے سب کو حیران کر دیا۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق گلوکارہ مومنہ مستحسن نے انسٹا گرام پر ویڈیو شئیر کی جس میں انہین اناؤنسنگ کے فرائض سرانجام دیتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ائیرپورٹ پر جہاز کی روانگی کی اطلاع دیتے ہوئے مومنہ کا کہنا تھا کہ توجہ فرمائیے ،پی آئی اے کی پرواز پی کے 1852اسلام آباد روانگی کے لیے تیار ہے ،مسافروں سے درخواست ہے کہ وہ گیٹ نمبر 15سے جہاز پر تشریف لے جائیں ،شکریہ۔

انسٹا پر اپنے پیغام میں مومنہ کا کہنا تھا کہ  میں لاہورائیر پورٹ پر ہوں اور مجھے فلائٹ اناونسمنٹ کی مہارت کو بہتر کرنے کے لیے سخت محنت کرنا پڑے گی۔

یاد رہے گلوکارہ مومنہ نے کوک اسٹوڈیو میں راحت فتح علی خان کے ساتھ گائے گئے گانے سے شہرت پائی تھی۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *