بند گوبھی سے تیار گولی،فالج اور کینسر سے بچائے

بند گوبھی سے تیار گولی،فالج اور کینسر سے بچائے

لندن: کنگز کالج لندن کی ایک تحقیق کے مطابق پھول گوبھی سے تیار کی جانے والی ٹیبلٹس فالج سے بچاتی ہیں،اس سبزی میں پایا جانے والا کیمیکل فالج کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرتا ہے۔

ریسرچ کے مطابق پھول گوبھی سے تیار کی جانے والی گولیاں فالج کے خلاف دماغ میں ایک حفاظتی دیوار بناتی ہیں جس سے فالج کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق پھول گوبھی میں پایا جانے والا کیمیکل ہارنسس نی صرف فالج بلکہ کینسر میں بھی مفید ہے،اس سے تیار کی جانے والے گولیاں دماغی خلیات کو مضبوط کرتی ہیں۔۔

پھول گوبھی سے تیار کی جانے والی گولیوں کے استعمال سے دماغ میں پائے جانے والے سلفروفان نامی مالکیولز کی کارکردگی میں اضافہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے یہ دماغ میں ٹیومر بننے سے روکتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی صرف ایک گولی روزانہ استعمال کرنے سے نی صرف فالج کا خطرہ کم ہوتا ہے بلکہ فالج میں مبتلا افراد کو بھی اس سے فائدہ ہوتا ہے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *