جنرل باجوہ کی ری ٹویٹ،نعیم الحق پرہنسوں یاروئوں؟

جنرل باجوہ کی ری ٹویٹ،نعیم الحق پرہنسوں یاروئوں؟

اسلام آباد: سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بروقت بات کرنے یا ردعمل دینے کی کوشش میں کبھی کبھی ایسی غلطیاں بھی ہو جاتی ہیں جو طویل کیرئیرمیں حاصل کردہ ساکھ کو دائو پر لگا دیتی ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان اور عمران خان کے دیرینہ دوستوں میں سے ایک نعیم الحق سماجی رابطوں کی سائٹس پر اپنے ردعمل کی ایسی ہی غلطیوں کی وجہ سے موضوع بنتے رہتے ہیں۔ اس بار بھی ان سے کچھ ایسا ہی ہوا جس نے معروف پاکستانی صحافی اور ٹیلی ویژن میزبان طلعت حسین کو فیصلے کی مشکل کا شکار کر دیا۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام ٹیکنالوجی ڈیسک کے مطابق پی ٹی آئی ترجمان نے پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے ٹوٹر اکائونٹ سے ہونے والی ایک ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا تاہم ان سے گڑ بڑ یہ ہوئی کہ وہ اصل اور نقل کا فرق نہیں جان سکے۔

اسی نکتے کو گرفت میں لے کر طلعت حسین نے لکھا کہ ’نعیم الحق نے جنرل باجوہ کے جعلی اکائونٹ کی ایک ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا ہے۔ یہ طے کرنا مشکل ہے کہ اس پر ہنسا جائے یا رونا چاہئے‘۔

طلعت حسین کے اس ردعمل پر ان سے زین العابدین نامی ٹوٹر ہینڈل نے استفسار کیا کہ آپ شریف فیملی کے بین الاقوامی اسکینڈلز اور غلطیوں پر خاموش رہتے اور پی ٹی آئی ارکان کی معمولی غلطیاں تلاش کرنے میں ہی کیوں مصروف رہتے ہیں؟

یاد رہے کہ پاکستان میں سماجی رابطوں کی مقبول ایپلیکیشنز میں سے ایک ٹوٹر پر پاکستانی سپہ سالار کو کوئی اکائونٹ نہیں ہے جس کے متعلق ماضی میں بھی وضاحت سامنے آ چکی ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *