ترک صدر نے مسئلہ کشمیر پر بھارت کو بڑی پیشکش کر دی،مودی سرکار پریشان

ترک صدر نے مسئلہ کشمیر پر بھارت کو بڑی پیشکش کر دی،مودی سرکار پریشان

ممبئی/انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوان نے دورہ بھارت کے دوران مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق دو روزہ بھارت کے دورے پر موجود ترک صدر کا کہنا تھا کہ مسئلے کا مذاکراتی حل پاکستان اور بھارت کے مفاد میں ہے۔

 ترک صدر طیب اردوان نے بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں کہاکہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ضروری ہوا تو ترکی اس معاملے میں شامل ہوسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیر مسئلے کا مذاکراتی حل دونوں ملکوں کے مفاد میں ہو گا،ستر سالہ دیرینہ تنازعے کے حل سے دونوں ملکوں کو ریلیف ملے گا اور خطے میں امن قائم ہوگا۔

یاد رہے ترک صدر رجب طیب ارودان دو روزہ دورے پر بھارت میں موجود ہیں جہاں وہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور دیگر اعلیٰ سرکاری اہلکاروں کے ساتھ بات چیت کریں گے، اردوان دورے کے دوران دو طرفہ تجارت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ سے متعلق امورپرتبادلہ خیال بھی کریں گے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *