یوم مزدور،گوجرانولہ میں ٹریفک رارڈنز نے اپنی تنخواہیں مزدوروں میں بانٹ دی

یوم مزدور،گوجرانولہ میں ٹریفک رارڈنز نے اپنی تنخواہیں مزدوروں میں بانٹ دی

اسلام آباد:پاکستان میں مزدوروں کے عالمی دن پر گوجرانوالہ کے ٹریفک وارڈنز نے اپنی تنخواہیں مزدوروں میں تقسیم کر کے انوکھی مثال قائم کر دی ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق  گرجوانوالہ کے ٹریفک وارڈنز نے مزدوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنی ایک روز کی تنخواہ مزدوروں میں تقسیم کر دی۔

ذرائع کے مطابق  ٹریفک وارڈنز نے کچھ رقم لفافوں میں بند کی اور پھر دہاڑی کی تلاش میں بھٹکتے مزدوروں کو تھما دی جس پر مزدور بھی بے حد خوش دکھائی دیے۔

ٹریفک وارڈنز کی جانب سے تحفہ ملنے کے بعد مزدوروں کا کہنا تھا کہ حکومت نے آج تک مزدوروں کے عالمی دن پر پیغام جاری کرنے کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا لیکن ٹریفک وارڈنز نے بڑی مثال قائم کر کے ہمارا گھر بچایا ہے۔

یاد رہے پاکستان  سمیت دنیا بھر میں مزدوروں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *