کھیرا،حیران کن فوائد کی حامل سستی سبزی

کھیرا،حیران کن فوائد کی حامل سستی سبزی

نیویارک:  کھیرا ایک ایسی سبزی ہے جو تقریبا ہر شخص کی پہنچ میں ہوتی ہے،گرمیوں میں شاید ہی کوئی ایسا ہو جو اس کا استعمال نہ کرتا ہو،کھیرا کاربوہائیڈریٹس،کیلشیم اور پروٹین سے بھر پور ہوتا ہے اس لئے اس کے بے شمار فائدے ہیں خاص طور سے موسم گرما میں۔

تحقیق کے مطابق کھیرا،سر درد ختم کرتا ہے۔

کولیسٹرول گھٹاتا ہے۔

ہاضمہ درست رکھتا ہے۔

بلڈ پریشر نارمل رکھتا ہے۔

شوگر کے مرض میں بہترین ہے۔

کینسر کے خلاف مدافعت پیدا کرتا ہے۔

ماہرین کے مطابق کھیراافادیت کے لحاظ سے ایک منفرد سبزی ہے اس کے استعمال کے کئی طریقے ہیں ،یہاں کھیرے کے کچھ فائدے بتائے جا رہے ہیں  جوآپ کے لئے حیرانگی کا باعث ہونگے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ توانائی کی بحالی کے لئے جب کبھی تھکاوٹ کا غیر معمولی احساس ہو تو کھیرا ہی آپ کی توانائی بحال کرنے کا زریعہ بن سکتا ہے،یہ توانائی بحال کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

پودوں کو حشرات سے محفوظ رکھنے کے لئے۔

گھروں کے پودے اکثر حشرات کا نشانہ بن جاتے ہیں اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ ایسے پودوں کی نگہداشت کے لئے کوئی پیشہ ور مالی نہیں ہوتا لیکن اگر کسی ایلومینیم کی ڈش میں کھیرے کے چند ٹکڑے کاٹ کر پودوں کے بیچ میں رکھ دیں تو پودوں کی جان حشرات سے چھوٹ جائے گی۔

بھوک مٹانے کیلئے۔

 کھانے سے قبل اگر چند ٹکڑے کھیرے کے کھالئے جائیں تو یہ آپ کی بسیار خوری کی عادت کو مٹانے میں کردار ادا کریں گے اور جن حضرات کو بھوک نہ لگنے کی شکایت ہے وہ بھی کھیرے کھائیں تو یہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔

کچن کی صفائی کے لئے۔

 اگر آپ اپنے کچن کے سنک کو چمکتا دیکھنا چاہتے ہیں تو کھیرے کے قتلوں سے انہیں مانجھ لیں، یہ صفائی کا سب سے سستا اور بہترین طریقہ ثابت ہوگا۔
چپکانے کے لئے۔

اگر آپ کو فوری طور پر کسی چیز کو چپکانا مقصود ہے تو کھیرے کو کاٹ کر رگڑلیں اس سے نکلنے والی جھاگ کسی بھی چیز کو چپکانے کے لئے مفید ثابت ہوگی۔

خماری ختم کرنے کے لئے۔

مے نوش حضرات کے لئے خوشخبری ہے کہ وہ اپنے خمار سے نکلنے کیلئے فوری طور پر کھیرے کھائیں،اس کے علاوہ سردرد کے فوری خاتمے کے لئے کھیرا کھائیں۔

سانس کو بہتر بنانے کے لئے۔

کھلاڑی اور گلوکاروں کو پکے سانسوں کی ضرورت ہوتی ہے اس کے لئے کھیرا قدرتی پھل ہے جوسانس کی بحالی اور اسے طویل کرنے میں خاص مقام رکھتا ہے،کھیرے کو 30 سیکنڈ تک ہاتھ میں رکھیں اور پھر کھائیں، تنفس کانظام بہتر ہوجائے گا۔

روشنائی کے نشانات مٹانے کے لئے۔

روشنائی یعنی سیاہی فلم کے نشانات کے خاتمے کے لئے کھیرا استعمال کریں، نشان پر کٹا ہوا کھیرا رگڑیں تو یہ نشان ختم ہوجائے گا۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *