عمران خان نے دس ارب کی آفر کرنے والے کی طرف بڑا اشارہ دے دیا

عمران خان نے دس ارب کی آفر کرنے والے کی طرف بڑا اشارہ دے دیا

اسلام آباد: عمران خان کا کہنا ہے کہ 10 ارب روپے کی پیش کش کرنے والے کا نام اس لئے نہیں بتا سکتا کیونکہ وہ لاہور کا رہائشی ہے اگر اس کا نام لے لیا تو پھر شریف خاندان اسے انتقامی کارروائی کا نشانہ بنائے گا۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق کراچی حقوق مارچ کے لیے صوبائی دارالحکومت پہنچنے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ اندرون سندھ خرچ ہونے والا پیسہ چوری ہو کر دبئی چلا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب تک لوگ اپنے حقوق کے لیے نہیں کھڑے ہوں گے ان حکمرانوں کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ  نوازشریف کا وزیراعظم رہنے کا اخلاقی جواز ختم ہوگیا، جب پاناما کا انکشاف ہوا تھا اسی دن انہیں استعفیٰ دے دینا چاہیئے تھا۔

دس ارب کی آفر کرنے والے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 10 ارب تو ابتدائی پیش کش تھی، آفر لانے والے کا کہنا تھا کہ پیش کش 10 ارب روپے سے بڑھ بھی سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نام اسی لیے نہیں بتا سکتا کہ شریف خاندان اسے انتقامی کاروائی کا نشانہ بنا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس دن عدالت میں بلایا گیا تو 10 ارب روپے کی پیش کش کرنے والے کے لئے تحفظ کا مطالبہ کروں گا اور دبئی سے جس کے ذریعے پیش کش کی گئی اس کا نام بھی بتاؤں گا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *