ڈان لیکس کے اصل کردار،شاہ محمود قریشی نے حقیقت بتا دی

ڈان لیکس کے اصل کردار،شاہ محمود قریشی نے حقیقت بتا دی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے ڈان لیکس پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اصل قصورواروں کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ڈانلیکس میں اصل کرداروں کو بچایا جا رہا ہے جب کہ ادارے اور حکومت آمنے سامنے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک سنجیدہ مسئلہ ہے کیونکہ اس سارے معاملے پر نظر رکھنے والے  نیشنل سیکیورٹیکے ادارے اس سب سے مطمئن دکھائی نہیں دے رہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اصل کہانی کیا ہے اور اصل کردار کیا ہیں؟انہیں بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ایک بات تو صاف دکھائی دے رہی ہے کہ حکومت اور نیشننل سیکیورٹی کے ادارے ڈان لیکس رپورٹ پر ایک پیج پر دکھائی نہیں دے رہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *