ورلڈ الیون کی پاکستان آمد،شہریار خان نے خوشی کی خبر سنا دی

ورلڈ الیون کی پاکستان آمد،شہریار خان نے خوشی کی خبر سنا دی

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے چئیرمین شہریار خان نے انٹرنیشنل کرکٹ کی پاکستان واپسی کے حوالے سے اچھی خبر سناتے ہوئے کہا ہے کہ سمتبر میں ورلڈ الیون کے پاکستان آنے کے امکانات ہیں۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہریار خان کا کہنا تھا کہ ہم ورلڈ الیون کو کراچی بلانا چاہتے تھے لیکن انہوں نے کہا کہ وہ لاہور کی سیکیورٹی کا جائزہ لے چکے ہیں۔

شہریار خان کا کہنا تھا کہ انٹر نیشنل کرکٹ میں بھارت کی اجارہ داری ختم کردی گئی ،کوئی بگ تھری اور ٹونہیں ہونا چاہیے،بگ تھری کا سب سے زیادہ نقصان پاکستان کو ہوا۔

چیئر مین پی سی بی نے دورہ بنگلہ دیش کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کی میزبانی کرنے کی باری اب ہماری ہے،بنگلہ دیش نہ آیا تو ہم بھی نہیں جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مصباح الحق اور یونس خان واپس آئیں تو انہیں اچھا فئیرویل دیں گے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *