خواتین سے متعلق نازیبا الفاظ وزیر اعظم کے گلے کی ہڈی بن گئے،بڑا مطالبہ سامنے آگیا

خواتین سے متعلق نازیبا الفاظ وزیر اعظم کے گلے کی ہڈی بن گئے،بڑا مطالبہ سامنے آگیا

اسلام آباد:اوکاڑہ جلسے میں وزیر اعظم نواز شریف کا خواتین سے متعلق بیان ان کے گلے کی ہڈی بن گیا ہے،پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما شیریں مزاری نے نواز شریف سے خواتین کے متعلق نازیبا ریمارکس پر معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کےمطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ نواز شریف جلسے میں خواتین سے متعلق بیان پر معافی مانگیں،ان کی اپنی خواتین بھی سیاست میں ہیں۔

اپنے پیغام میں شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف سے لے کر شیریں مزاری تک سب کی سوچ ایک جیسی ہے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اپنی خواتین کی تضحیک پر خاموش نہیں رہے گی۔

شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی جماعت میں بھی خواتین ہیں اور نواز شریف کی اپنی بھی بیٹی ہے۔

یاد رہے وزیر اعظم نواز شریف نے اوکاڑہ جلسے میں خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی خواتین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور کہا تھا کہ کل دیکھا تھا جلسے میں خواتین کیا کر رہی تھیں؟ یہ خواتین گھر بیٹھیں اور چولہا جلائیں۔

وزیر اعظم نواز شریف نے ن لیگی خواتین کو کہا کہ آپ ان سے مختلف ہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *