وزیر اعظم نے ڈان لیکس سفارشات منظور کر لی،اہم شخصیت عہدے سے فارغ

وزیر اعظم نے ڈان لیکس سفارشات منظور کر لی،اہم شخصیت عہدے سے فارغ

اسلام آباد:وزیراعظم نواز شریف نے ڈان لیکس انکوائری رپورٹ کمیٹی کی سفارشات منظور کر لی ہیں۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق وزیر اعظم نے ڈان لیکس انکوائری کمیٹی کی سفارشات منظور کرتے ہوئے اس پر عملدرآمد کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے جس کے تحت طارق فاطمی سے معاون خصوصی برائے خارجہ امور کا عہدہ فوری طور پر واپس لے لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  وزیراعظم نے پرنسپل انفارمیشن افسر راﺅ تحسین کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق راﺅ تحسین کے خلاف 19733ءکے رولز کے مطابق محکمانہ کارروائی ہو گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  ڈان اخبار اور صحافی سرل المیڈا کے خلاف انضباطی کارروائی کا معاملہ آل پاکستان نیوز پیپرز ایسوسی ایشن (اے پی این ایس ) کو بھجوا دیا گیا ہے۔

وزیر اعظم نے  اے پی این ایس کو ایسے واقعات سے بچنے کیلئے کوڈ آف کنڈکٹ بنانے اور  قومی سلامتی سے متعلق مواد کی تشہیر ادارتی و صحافتی اخلاقیات سے ہم آہنگ کرنے کی ہدایات دی ہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *