جنید خان سے متعلق متنازعہ بیان،عمر اکمل چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے؟

جنید خان سے متعلق متنازعہ بیان،عمر اکمل چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے؟

لاہور:پاکستان کپ میں پنجاب کی ٹیم کے کپتان عمر اکمل اور فاسٹ بولر جنید خان کے درمیان تنازع کے بعد خبریں ہیں کہ شاید عمر اکمل کو چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ سے بھی ہاتھ دھونا پڑ جائیں۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق عمر اکمل کے جنید خان سے متعلق بیان نے جہاں چیف سلیکٹر کو ناراض کیا وہیں کرکٹ کے حلقوں میں ان غیر ذمہ دارانہ بیانات کو ناپسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا گیاجس کے باعث عمر اکمل کی چیمپئنز ٹرافی سے چھٹی کا امکان ہے۔

پاکستان کپ کے دوران ڈسپلن کی خلاف ورزی پر چیف سلیکٹر انضمام الحق بھی ناراض ہیں، جبکہ پی سی بی انکوائری کمیٹی نے عمر اکمل اور جنید خان کے بیانات ریکارڈ کر لئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ٹیم منیجر اور کوچ نے بھی عمر اکمل کے خلاف بیان دے دیا ہے اور قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ عمر اکمل کی چیمپئنز ٹرافی سے چھٹی کر دی جائے گی۔

یاد رہے دو روز قبل عمر اکمل نے میڈیا سٹیٹمنٹ میں کہا تھا کہ جنید خان انہیں بتائے بغیر میچ چھوڑ کر چلے گئے ہیں اور انہیں بتایا بھی نہیں کہ وہ کہاں ہیں۔

جس پر جواب دیتے ہوئے جنید خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ ہوٹل میں ہی موجود ہیں اور خراب طبیعت کت باعث نہیں آسکے۔ دونوں سینئر کھلاڑیوں کے غیر ذمہ دارانہ اور بچکانہ بیانات کو کرکٹ حلقوں میں کافی تنقید کا نشانہ بنایا جب کہ پی سی بی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی جس نے دونوں کھلاڑیوں کے بیانات ریکارڈ کر لیے ہیں۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *