وٹس ایپ کے مفید استعمال کے لئے آسان ٹپس

وٹس ایپ کے مفید استعمال کے لئے آسان ٹپس

نیویارک: دنیا بھر میں وٹس آیپ کے صارفین میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے،جلد ہی فیس بک کے ماہانہ متحرک صارفین کی تعداد ایک ارب ہو جائے گی،اس میں تمام صارفین ممکن ہے وٹس ایپ کے کے سارے فیچرز جانتے ہوں،اس لئے ان کی آسانی کے لئے یہاں کچھ ٹپس دی جا رہی ہیں جس سے وہ اسے آسانی سے استعمال کر سکیں گے۔

ماہرین کی جانب سے بتائی گئی کچھ ٹپس درج ذیل ہیں۔

اپنی مکمل لوکیشن بھیجیں۔

اپنی مکمل لوکیشن بھیجنے کے لئے بائیں جانب تیز کے نشان پر ٹیپ کریں اور شئیر لوکیشن کا انتخاب کریں،آپ اپنے قریبی بزنس یا اپنی موجودہ لوکیشن بھیج سکتے ہیں۔

میسج ڈیلیٹ کر کے تمام چیٹ ہسٹری ختم کریں۔

ایک یا زیادہ میسج ڈیلیٹ کرنے کے لئے کسی میسج پر ٹیپ کریں اور ڈیلیٹ دبا دیں،ٹریش کین پریس کریں،بہت سارے میسج ڈیلیٹ کرنے کے لئے ایڈٹ کا بٹن دبائیں،میسج کے بعد سرخ سرکل پر ٹیپ کرتے جائیں اور آخر میں چیٹ پر ٹیپ کریں،سیٹنگ میں جاکر چیٹ پر کلئیر آل چیٹس پر کلک کر دیں۔

وٹس ایپ کتنی اسٹورج استعمال کر رہا ہے۔

سیٹنگ میں جائیں پھر اکاونٹ میں اسٹورج یوزج  اور پھر سائز میں اسٹوریج دیکھ لیں۔

گروپ چیٹ کو میوٹ کریں۔

گروپ چیٹ پر جائیں،اوپر موجود نام پر ٹیپ کریں اور میوٹ سلکیٹ کر لیں۔

ریڈ ریسپٹ کو ڈس ایبل کریں۔

سیلٹنگ میں جائیں،پھر اکاونٹ میں جا کر پرائیوسی میں جاکر ریڈ ریسپٹ کو سوئچ آف کر دیں۔

آخری دفعہ میسج چیک کرنے کا وقت چھپائیں۔

سیٹنگ،آکاونٹ،پرائیویسی میں لاسٹ سین پر جا کر آپشن منتخب کریں،نہ آپ کا لسٹ میسج چیک کوئی دیکھے اور نہ آپ کسی کا دیکھیں۔

کمپیوٹر پر وٹس ایپ کا استعمال۔

سب سے پہلے اپنے براوزر میں یو آر ایل ویب وٹس ایپ ڈاٹ کام کھول لیں،مراوزر میں کیو آر کوڈ ظاہر کریں،اس کے بعد سیٹنگ میں جاکر وٹس ایپ ویب پر ٹیپ کریں اور کیمرے سے کیو آر کوڈ کو اسکین کریں۔

تمام تصاویر خود بخود محفوظ ہونے سے روکیں۔

بائی ڈیفالٹ وٹس ایپ آنے والی تمام تصاویر کو فون کی میموری میں محفوظ کر دیتا ہے،گروپس میں شامل افراد کے لئے بہت سی تصاویر غیر ضروری ہوتی ہیں جو فون میموری کو کم کرتی ہیں،اس کو روکنے کے لئے سیٹنگ سے چیٹ میں جاکر سیو انکمنگ میڈیا کو سوئچ آف کر دیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *