منفرد عروسی جوڑا،پہنیں بھی اور کھائیں بھی

منفرد عروسی جوڑا،پہنیں بھی اور کھائیں بھی

 لندن: اپنی شادی کے موقع پرنت نیا اور خوبصورت لباس زیب تن کرنا ہر لڑکی کا خواب ہوتا ہے تاہم لندن کی معروف ڈیزائنرز نے ایسا انوکھا اور منفرد عروسی لباس تیار کیا ہے جسے پہننے کے ساتھ ساتھ کھایا بھی جاسکتا ہے۔

پاکستان ٹرائب ورلڈ ڈیسک کے مطابق لندن میں ہونے والے دنیا کے سب سے بڑے کیک ڈیکوریشن شو میں پیش کیا جانے والا یہ لباس کوئی عام لباس نہیں بلکہ ایک کیک ہے جسے نہایت خوبصورتی کے ساتھ اور منفرد انداز میں تیار کیا گیا ہے۔

اس انوکھے لباس کی لمبائی 6 فٹ ہے جس کی تیاری تقریباً 10 دنوں میں مکمل کی گئی ہے۔

اس خوبصورت اور لذیذ لباس کی تیاری میں 132 پاؤنڈ فونڈنٹ جبکہ 110 پاؤنڈ ماڈلنگ پیسٹ کا استعمال کیا گیا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *