“ہمیں پھٹیچر ٹیم نہیں چاہیئے”نجم سیٹھی بھی عمران کے نقش قدم پر چل نکلے

“ہمیں پھٹیچر ٹیم نہیں چاہیئے”نجم سیٹھی بھی عمران کے نقش قدم پر چل نکلے

اسلام آباد:پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)کے چیئرمین نجم سیٹھی نے پاکستانیوں کو انٹرنیشنل ٹیم کی آمد کی نوید سناتے ہی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)چیئرمین عمران خان پر بھی”حملہ”کر دیا ہے۔ 

پاکستان ٹرائب کے اسپورٹس ڈیسک سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق آئی سی سی میٹنگ میں شمولیت کے بعد دبئی سے وطن واپسی پر نجم سیٹھی نے میڈیا سے گفتگو کی۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل ٹیم کی آمد متوقع ہے اور آئی سی سی سے کہہ دیا ہے کہ زبردست کھلاڑی بھیجیں،ایسی ٹیم نہ بھیجیں کہ عمران خان کہہ دے کہ پھٹیچر ٹیم بھیج دی ہے۔

پی سی بی ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے لاہور ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی سی سی کی میٹنگ کے حوالے  سے بھی چند تفصیلات بتائیں۔

صحافی نے ان سے بھارتی کرکٹ ٹیم کے پاکستان آنے سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ پہلے کچھ ٹیمیں آئیں گی اور پھر دیگر ٹیمیں بھی آنا شروع ہوجائیں گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کی تیاریاں جاری ہیں جس میں چھٹی ٹیم بھی شامل کی جائے گی۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ بنگلادیش ہمارے ساتھ کرکٹ کھیلنا چاہتا ہے لیکن اس پر واضح کر دیا ہے کہ اگر کھیلنا ہے تو پاکستان آئیں،ورنہ نہیں کھیلیں گے۔

پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے عمران خان پر”حملے”کا موقع بھی ہاتھ سے نہ جانے دیا اور کہا کہ آئی سی سی سے کہہ دیا ہے کہ زبردست کھلاڑی بھیجیں،ایسی ٹیم نہ بھیجیں کہ عمران خان کہہ دے کہ پھٹیچر ٹیم بھیج دی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل عمران خان نے پی ایس ایل فائنل کھیلنے کے لئے پاکستان آنے والے کھلاڑیوں کو اپنی پرسنل گفتگو میں پھٹیچر کہہ دیا تھا جس کی وجہ سے عوامی حلقوں میں شدید تذبذب پایا گیا تھا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *