کینسر میں مبتلا اداکارہ نائلہ جعفری نے نواز شریف سے امداد لینے سے انکار کر دیا

کینسر میں مبتلا اداکارہ نائلہ جعفری نے نواز شریف سے امداد لینے سے انکار کر دیا

اسلام آباد:کینسر کے خلاف جنگ لڑتی پاکستانی اداکارہ نائلہ جعفری نے بھارتی صنعتکار کے خفیہ پاکستان اور نواز شریف سے ملاقات کے بعد علاج کے لیے حکومتی امداد لینے سے احتجاجاً منع کر دیا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق اداکارہ نائلہ جعفری کا کہنا تھا کہ وہ کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں جو تیسری اسٹیج پر ہے،میں نے صدر ممنون حسین کے آرٹسٹ ویلفئر فنڈ سے علاج کے 5 لاکھ کے لیے درخواست دی تھی جو زیر تکمیل ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں اب ایسے لوگوں سے کوئی مدد نہیں لوں گی جو دشمن ممالک کے وفود سے خفیہ ملاقاتیں کرتے ہیں اور انہیں ویزا پالیسی کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں ایسی حکومت سے مدد نہیں لوں گی جو ایسے لوگوں کے مفاد کے لیے کام کریں جو ہمارے ملک کے خلاف چالیں چلتے ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے مجھے علاج کے لیے مدد کی پیشکش کی جس کے لیے میں شکر گزار ہوں لیکن میری بیماری کا سن کر جو پیار اور جو نیک خواہشات مجھے میرے مداحوں سے ملی ہیں اس کے بعد میں ان کے جذبات کا مذاق نہیں اڑا سکتی۔

یاد رہے اداکارہ نائلہ جعفری کے کینسر میں مبتلا ہونے کی خبرنے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی تھی،بڑی تعداد میں مداحوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *