عمر اکمل اور جنید خان کا معمولی تنازعہ بڑھ گیا،پی سی بی کو میدان میں آنا پڑا

عمر اکمل اور جنید خان کا معمولی تنازعہ بڑھ گیا،پی سی بی کو میدان میں آنا پڑا

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے  ڈومیسٹک لسٹ اے ٹورنامنٹ پاکستان کپ کے دوران عمراکمل اور جنید خان میں ہونے والے تنازعے کا نوٹس لیتے ہوئے کاروائی کا حکم دے دیا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق پی سی بی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کیلئے 3 رکنی کمیٹی بنا دی گئی ہے ،جی ایم ڈومیسٹک کرکٹ شفیق احمد کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جب کہ پنجاب ٹیم کے کوچ اور منیجر بھی کمیٹی کے ممبرز مقرر کردیئے گئے ہیں۔

یاد رہے  ڈومیسٹک لسٹ اے ٹورنامنٹ پاکستان کپ کے دوران پنجاب ٹیم کے کپتان عمر اکمل نے میڈیا بیان دیتے ہوئے کہا کہ جنید خان میچ سے قبل غائب ہو گئے ہیں اور انہوں نے مجھے بتایا بھی نہیں کہ وہ کیوں نہیں آرہے اور کہاں ہیں جس پر جنید خان نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ غائب نہیں ہوئے بلکہ بیمار ہیں اور ہوٹل میں ہی موجود ہیں۔

جنید خان کا کہنا تھا کہ میں فوڈ پوائزننگ کی وجہ سے بہت محسوس نہیں کر رہا،ٹیم ڈاکٹر نے میرا علاج کیا اور اس بات کا پوری ٹیم کو علم ہے۔ جنید خان کے ویڈیو پیغام کو قومی ٹی وی چینل سے نشر کیا۔

دوسری جانب ممولی تنازعہ پر دونوں سینئر کھلاڑیوں کے غیر ضروری اور غیر ذمہ دارانہ میڈیا بیانات کی وجہ سے کرکٹ حلقوں نے کافی ناپسند کیا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *