روزانہ 3 کپ کافی،پروسٹیٹ کینسر سے بچائے

روزانہ 3 کپ کافی،پروسٹیٹ کینسر سے بچائے

روم: کافی پینے کے شوقین لوگوں کے لئے خوشخبری ہے کہ ان کا پسندیدہ مشروب پروسٹیٹ کینسر کا خطرہ 53 فیصد تک کم کرتا ہے۔

پاکستان ٹرائب ہیلتھ ڈیسک کے مطابق انسٹٹیوٹ آف نیوروجیکل میڈیٹیرین نیورمڈ(آئی آر سی سی ایس)کی ایک حالیہ رپورٹ کے میں کہا گیا ہے کہ روزانہ 3 کپ کافی پینے سے پروسٹیٹ کینسر کا خطرہ 53 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔

انسٹٹیوٹ کی جانب سے 7000 ایسے افراد پر ایک تحقیق کی گئی جو دن میں کم از کم تین کپ کافی پیتے تھے جبکہ ان کا موازنہ ان لوگوں سے کیا گیا جو کافی سے اجتناب کرتے تھے۔

ریسرچ سے اس بات کا انکشاف ہوا کہ دن میں تقریبا تین کپ کافی پینا پروسٹیٹ کینسر کا خطرہ 53 فیصد تک کم کرتا ہے۔

لیڈ ریسرچر لیسا لاکوویلو کا کہنا ہے کہ روزانہ تین کپ کافی پینا پروسٹیٹ کینسر کا خطرہ 53 فیصد تک کم کرتا ہے مگر یہ تحقیقات اٹلی میں کی گئی ہیں اور دوسرے ممالک میں کافی پینے کے اثرات میں کمی بیشی ہو سکتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دوسرے ممالک کے ماہرین کو چایئے کہ وہ بھی اس حوالے سے تحققات کریں تا کہ کافی پینے کے انسانی صحت پر اثرات کا اندازہ لگایا جا سکے اور اس سے ہونے والے فوائد بھی مدںظر رہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *