ٹراوٹ گھر کا راستہ کبھی نہیں بھولتی،تحقیق

ٹراوٹ گھر کا راستہ کبھی نہیں بھولتی،تحقیق

نیویارک: سی فوڈ میں ٹراؤٹ مچھلی کو سب سے لذیذ سمجھا جاتا ہے مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ ٹراوٹ مچھلی کی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ وہ چاہے گھر سے جتنا بھی دور چلی جائے واپسی کا راستہ نہیں بھولتی۔

ڈیوک یونیورسٹی کی جانب سے شائع کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق ٹراوٹ مچھلی اپنے گھر کا راستہ کبھی بھی نہیں بھولتی چاہے وہ اپنے گھر سے ہزاروں میل دور ہی کیوں نہ چلی جائے۔

ماہرین کے مطابق ٹراوٹ فش ایک خاص قسم کا آڈینٹیفائیڈ جین رکھتی ہے جس کی وجہ سے اسے راستہ یاد رہتا ہے۔

یہ جین انہیں ارتھ میگنیٹک فیلڈ(ای ایم ایف) کی وجہ سے آسانی فراہم کرتا ہے جس کی وجہ سے وہ واپسی پر وہی راستہ اپناتی ہیں جن سے گزر کر وہ ہزاروں میل کا سفر کرتی ہیں۔

تحقیق کے مطابق تراوٹ مچھلیوں میں پایا جانے والا جین ای ایم ایف کے ساتھ کمپاس کی سوئیوں کی طرح کام کرتا ہے جس کی وجہ سے اسی راستے پر چلتی ہیں جس پر پہلے گزری تھیں۔

ماہرین کے مطابق جانوروں میں میگنیٹروسیپشن نامی سینس پایا جاتا ہے جو انہیں واپسی کا راستہ تلاش کرنے میں مدد دیتا ہے جبکہ ٹراوٹ میں اس کے علاوہ ایک خاص جین بھی دریافت ہوا ہے جو انہیں راستہ ڈھونڈنے میں مدد دیتا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *