سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر پاکستان تحریک انصاف میں شامل،حقیقت سامنے آگئی

سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر پاکستان تحریک انصاف میں شامل،حقیقت سامنے آگئی

اسلام آباد:پاکستان کی سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور ان کے والد غلام نور ربانی کھر کی تحریک انصاف میں شمولیت کی خبریں بے بنیاد نکلیں۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق حنا ربانی کھر کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی تحریک انصاف میں شمولیت کی خبریں بے بنیاد ہیں ان  میں کوئی سچائی نہیں ہے۔

یاد رہے سابق وزی رخارجہ حنا ربانی کھر کے چچا اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد کہا جا رہا تھا کہ ان کے بھائی غلام نور ربانی کھر اور بھتیجی حنا ربانی کھر میں پی ٹی آئی کا حصہ بننے جا رہی ہیں۔

لیکن حنا ربانی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے چچا کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ ان کا اپنا تھا،اس کا حنا ربانی یا ان کے والد سے کوئی تعلق نہیں۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *