“ہماری ریلی انھوں نے ناکام بنائی”فاروق ستار نے قصورواروں کی نشاندہی کر دی

“ہماری ریلی انھوں نے ناکام بنائی”فاروق ستار نے قصورواروں کی نشاندہی کر دی

کراچی:ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے الزام لگایا ہے کہ ہماری ریلی کو ناکام بنانے کی کوشش کی گئی،ریلی کا مقصد حکومت سندھ کی زیادتیوں اور نااہلی کو بےنقاب کرنا تھا،مگر اسے ناکام بنانے کے لئے ہر ممکن حربہ آزمایا گیا۔

پاکستان ٹرائب کو دستیاب اطلاعات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کراچی میں پریس کانفرنس کر رہے تھے۔

فاروق ستار نے کہا کہ ریلی کا دوسرا سرا اتنی دور تھا لوگوں تک ہمارے خطاب کی آواز نہیں جا رہی تھی،کیونکہ ریلی میں عام لوگ نکلے جس کی وجہ سے انسانوں کا سمندر تھا۔

انھوں نے کہا کہ کچھ شرپسندوں نے لندن والوں کی ایماپر ریلی کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی،ہم نے سندھ حکومت کو بےنقاب کرنے کی کوشش کی تھی۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ اور کے الیکٹرک کو اپنا قبلہ درست کرنا ہوگا،واٹر بورڈ میئر کے ماتحت ہونا چاہیے۔

فاروق ستار نے کہا کہ ہم نے پانی،بجلی اور گیس کے مسائل کو اُجاگر کیا،ہماری جدوجہد سندھ  کے حقوق کے لیے ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *