ڈان لیکس کے ذمہ داران سامنے آگئے،رپورٹ وزیر داخلہ کو بھیج دی گئی

ڈان لیکس کے ذمہ داران سامنے آگئے،رپورٹ وزیر داخلہ کو بھیج دی گئی

اسلام آباد:ڈان لیکس کی تحقیقاتی رپورٹ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کو دے دی گئی ہے جس کے مطابق تین افراد کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی آج تحقیقاتی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کریں گے جس کے بعد اسے منظر عام پر لایا جائے گا۔

ڈان لیکس سے متعلق تحقیقاتی کمیشن کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ عامر رضا کی جانب سے جاری کی گئی تحقیقاتی رپورٹ میں ذمہ دار افراد کے خلاف کاروائی کی سفارش کی گئی ہے۔

یاد رہے چوہدری نثار نے گزشتہ پریس کانفرنس میں ڈان لیکس رپورٹ پیر یا منگل تک جاری کی جائے گی اور اس میں تاخیر پاناما کیس کے فیصلے کی وجہ سے ہوئی۔

 اس سے قبل تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے رپورٹ میں معاون خصوصی طارق فاطمی،پرویز رشید اور وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کو ذمہ دار قراردیا گیا تھا اور کہا جا رہا تھا کہ ڈان لیکس کے ذمہ داروں میں شامل ہونے کے باعث وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کا عہدے پر برقرار رہنا مشکل ہو جائے گا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *