کڈنی ٹرانسپلانٹ،جلد کی کینسر کا خطرہ بڑھائے

کڈنی ٹرانسپلانٹ،جلد کی کینسر کا خطرہ بڑھائے

سڈنی: یونیورسٹی آف سڈنی کی ایک نئی تحقیق کے مطابق جن افراد کو 24 سال سے پہلے کڈنی ٹرنسپلانٹ کے مسائل سے گزرنا پڑتا ہے ان میں کچھ عرصے کے بعد جلد کے کینسر کے امکانات 27 فیصد تک بڑھ جاتے ہیں۔

یہ رپورٹس 1734 ایسے افراد جنہیں اس عمر سے پہلے ہی گردوں کے ٹرانسپلانٹ کے تکلیف دہ مسئلے سے گزرنے پڑا تھا سے حاصل کی گئی ہیں۔

تحقیق کار ڈاکٹر اینا فرانسس کا کہنا ہے کہ 24 سال سے کم عمر کے افراد میں گردوں کا ٹرانسپلانٹ بعد میں جلد کے کینسر کا خطرہ 27 فیصد تک بڑھاتا ہے اور اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ گردوں کی ٹرانسپلانٹ کے دوران استعمال کرائی جانے والی ادویات ہیں جو جسم میں کینسر کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت کو کم کرتی ہیں۔۔

ماہرین کے مطابق 24 سال سے کم عمر کے جو افراد کڈنی ٹرانسپلانٹ کے عمل سے گزرچکے ہیں وہ احتیاطی تدابیر اپنا کر جلد کے کینسر سے بچ سکتے ہیں۔

ایسے افراد کو چایئے کہ سورج کی روشنی سے بچیں خاص طور سے دوپہر کے وقت،اس کے علاوہ جلد کی بیماریوں کا شکار کرنے والی چیزوں جیسا کہ گردوغبار سے بھی دور رہیں۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *