چیف جسٹس آف پاکستان بھی عمران خان کے مداح نکلے،یادگار قصہ سنا ڈالا

چیف جسٹس آف پاکستان بھی عمران خان کے مداح نکلے،یادگار قصہ سنا ڈالا

اسلام آباد:چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار بھی پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کے مداح نکلے اور ان کی کپتانی میں کرکٹ کھیلتے رہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق میڈ یا رپورٹس کے مطابق بنی گالہ میں غیر قانونی تعمیرات از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے آپ کی کپتانی میں ایچی سن میں کرکٹ کھیلی ہے۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ مجھے آج بھی آپ کی شارٹ یاد ہے ،آپ نے اتنی زور سے ہٹ کیا تھا کہ بال چرچ سے باہر چلی گئی تھی۔

کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان نے عمران خان سے مزید کہا کہ آپ کی آواز سے ملک میں بہتری یا خرابی ہو سکتی ہے۔

عمران خان کو رول ماڈل قرار دیتے ہوئے چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ لیڈرآف دی نیشن کے طور پر آپ کے پیچھے عوام ہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *