نون لیگ 2018 کے انتخابات میں بھی جیتے گی،ریحام خان کی پیش گوئی

نون لیگ 2018 کے انتخابات میں بھی جیتے گی،ریحام خان کی پیش گوئی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کا کہنا ہے کہ میری توبہ ہے میں تیسری شادی نہیں کروں گی۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے ریحام خان کا کہنا تھا کہ میں ہر کام جلد بازی میں کرتی ہوں،عمران خان سے شادی کا فیصلہ جلدی میں کیا اسی لیے غلط تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ 2018 کے الیکشن میں نون لیگ کی ہی جیت ہوگی کیونکہ تحریک انصاف نے ووٹرز کی بے حرمتی کی۔

ریحام خان کا کہنا تھا کہ میں 2018 میں بھی نواز شریف کو وزیر اعظم بنتا دیکھ رہی ہوں کیونکہ تحریک انصاف اپنے نظریے پر عمل پیرا نہیں ہے۔

سیاست میں حصہ لینے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے ریحام خان کا کہنا تھا کہ اپنے آبائی گاؤں بفا سے الیکشن لڑنے کی پیشکش ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نون لیگ نے انتخابات میں حصہ لینے کی پیشکش نہیں کی البتی دیگر جماعتوں نے آفر کی تھی۔

ریحام خان کا کہنا تھا کہ میں نے جہانگیر ترین یا علیم ڈار سے کوئی پیسے نہیں لیے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *