سندھ میں رینجرز اختیارات کا فیصلہ ہو گیا

سندھ میں رینجرز اختیارات کا فیصلہ ہو گیا

کراچی:سندھ حکومت  نے رینجرزکے  خصوصی اختیارات میں 90 روز کی توسیع کردی ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق کراچی میں وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی زیر صدارت سندھ کا بینہ کا اجلاس میں رینجرز اختیارات میں 90 روز کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  اجلاس کے دوران سیکریٹری داخلہ شاہد پرویز نے صوبے میں رینجرز کے فرائض اور کردار کے حوالے سے کابینہ کو بریفنگ دی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے بتایا کہ رینجرز سندھ میں 1989سے ڈیوٹی انجام دے رہی ہے، وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کی درخواست پر رینجرز کو تعینات کیا اور رینجرز 8 اگست 2016 سے آرٹیکل 147کےتحت تعینات ہے اور 19 جولائی 2017 تک تعینات رہےگی جب کہ 2010 میں رینجرز کو انسداد دہشتگردی ایکٹ کی شق 4 کے تحت اختیارات دیئے گئے،اس ایکٹ کے تحت رینجرز کو 90 روز کے لیے اختیارات تفویض کیے جاتے ہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *