احمدشہزاد بیٹے کے باپ بن گئے،نام بھی بتادیا

احمدشہزاد بیٹے کے باپ بن گئے،نام بھی بتادیا

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج ابتدائی بلے باز احمد شہزاد بیٹے کے باپ بن گئے۔

قومی ٹیم کے ساتھ دورہ ویسٹ انڈیز پر موجود احمدشہزاد نے خوشی کی یہ خبر بیرون ملک وصول کی۔

احمد شہزاد نے اس معاملے کا باقاعدہ اعلان کرنے کے لئے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوٹر کا انتخاب کیا جہاں انہوں نے اپنے نوزائیدہ بیٹے کی تصویر شئیرکی۔

دورہ پر موجود قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے احمد شہزاد کو نعمت سے نوازے جانے پر مبارکباد پیش کی۔

احمد شہزاد نے اس موقع پر بیٹے کے نام کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ نومولود کا نام علی رکھا گیا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *