کلبھوشن کا معاملہ،بھارت نے پاکستان سے مدد مانگ لی

کلبھوشن کا معاملہ،بھارت نے پاکستان سے مدد مانگ لی

اسلام آباد:بھارتی خفیہ ایجنسی راء کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو کو پاکستان میں سزائے موت سنائی جا چکی ہے تاہم اب مطالبہ کیا گہا ہے کہ کلبھوشن کو میڈیکل سرٹیفکیٹ دیا جائے۔

پاکستان ٹرائب کو دستیاب اطلاعات کے مطابق بلوچستان سے گرفتار ہونے والے کلبھوشن یادیو کو آرمی کورٹ سے سزائے موت سنا دی گئی تھی جس کے بعد بھارت نے اپنے جاسوس کو چھڑوانے کے لئے دھمکیاں دینے کا سلسلہ شروع کر دیا تھا۔

سفارت ذرائع کے مطابق بھارت نے کلبھوشن یادیو سے متعلق ایک درخواست بھارتی ہائی کمشنر کے حوالے کی ہے  جس میں کہا گیا ہے کہ کلبھوشن یادیو کے خاندان کو پاکستان جانے میں مدد دی جائے۔

درخواست میں ایک سوال اور کیا گیا ہے کہ اب کلبھوشن کے پاس قانونی ذرائع کون کون سے ہیں؟ان سے متعلق تفصیل فراہم کی جائے۔

بھارتی حکام کا مزید کہنا ہے کہ کلبھوشن یادیو کو ایک غیر جانبدار وکیل بھی فراہم کیا جائے کیونکہ بھارت نے پاکستان کی جانب سے کلبھوشن کو سنائی جانے والی سزا کو ماننے سے انکار کر دیا تھا۔

یاد رہے کہ بھارتی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان کلبھوشن کو چھوڑ دے تو بھارت پاکستان کے ساتھ تین ٹی ٹونٹی میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گا تاہم جب یہ دھمکی بھی کارگر ثابت نہ ہوئی تو بھارت نے پاکستان کے ساتھ ہاکی میچ کھیلنے سے انکار کر دیا جبکہ پانی کے مسئلے پر مذاکرات بھی معطل کر دئیے تھے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *