سانس کی نالی میں پھنسی چیز نکالنے کا طریقہ

سانس کی نالی میں پھنسی چیز نکالنے کا طریقہ

لندن: اگر ہماری سانس کی نالی یا حلق میں کچھ پھنس جائے اور اسے نکالنے کے لئے پاس کوئی موجود نہ ہوتو سانس بند ہونے کی وجہ سے انسان کی موت یقینی ہوسکتی ہے لیکن اب سائنسدانوں نے ایک ایسا طریقہ بتایا ہے جس پر عمل کرکے آپ اپنی جان بچاسکتے ہیں۔

 اس طریقہ کو Heimlichپاکستان ٹرائب ہیلتھ ڈیسک کے مطابق حرکت کا نام دیا گیا ہے،ایک کرسی کو سامنے رکھتے ہوئے آپ یہ عمل سرانجام دے سکتے ہیں، آپ تصویر میں دیکھ سکتے ہیں کہ کس طرح آپ کو اپنی دونوں ہاتھ کرسی پرٹکانے ہیں اور پیٹ کو کرسی کی پشت(ٹیک) کے ساتھ لگاتے ہوئے آگے کو جھکتے ہوئے اپنے ہاتھوں کے ذریعے جھٹکا دینا ہے اور ساتھ ہی پیٹ کو کرسی کی پشت پر دبانا ہے۔

صرف چند سیکنڈ میں آپ اپنے سانس کی نالی میں پھنسی ہوئی چیز کو نکال سکیں گے,رائل برمپٹن ہاسپٹل کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ طریقہ اس قدر مفید ہے کہ حاملہ خواتین بھی یہ طریقہ استعمال کرتے ہوئے اپنی جان بچاسکتی ہیں۔

لیڈ ریسرچر ڈاکٹر نِک ہاپکنس کا کہنا ہے کہ اس طریقہ سے سانس کی نالی میں چیز پھنس جانے کی صورت میں ہونے والی اموات سے بچاجاسکتا ہے،لوگوں کو اس بات کا علم ہونابہت ضروری ہے کہ تنہاہونے کی صورت میں ایسی صورتحال سے کس طرح نبر آزما ہواجاسکتا ہے۔

اگر سانس کی نالی میں کچھ پھنس جائے تو چند منٹوں میں موت واقع ہوجاتی ہے لیکن اس طریقہ سے ایسی موت سے بچاجاسکتا ہےمگر اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ لوگوں میں اس بات کے بارے میں آگاہی پیدا کی جائے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *