آئن سٹائن کے بارے میں حیران کن انکشافات

آئن سٹائن کے بارے میں حیران کن انکشافات

نیویارک:  مشہور سائنسدان البرٹ آئن سٹائن کے بارے میں سب جانتے ہیں کہ وہ 1879 کو ساوتھرن جرمنی میں پیدا ہوئے،جینئس   نوبل انعام یافتہ انسان کو لوگ ایک ایسا شخص سمجھتے ہیں جس کے بکھرے بالوں سے لگتا ہے سر میں کوئی بم پھوٹ گیا ہو،اپنے آپ میں گم اور ارد گرد سے بے خبر آئن سٹائن کو بھولا بھالا انسان اور عظیم سائنسدان ہی مانا جاتا ہے مگر ان کی زندگی کے کچھ اور پہلو بھی ہیں جن کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں مگر اب آپ بھی ان جاننے والوں میں شامل ہو جائیں گے۔

پاکستان ٹرائب ورلڈ ڈیسک کے مطابق البرٹ آئن سٹائن کی نجی زندگی پر مبنی ایک ڈرامہ نیشنل جیوگرافک چینل پر پیش کیا گیا جس میں ان کی زندگی کے ان پہلووں سے پردہ اٹھا یا گیا جو آج تک سب کی نظروں سے اوجھل تھے۔

رپورٹ کے مطابق البرٹ آئن سٹائن پر تحقیق کرنے والوں کا کہنا ہے کہ مشہور سائنسدان ایک بھلکڑ بیٹا،تجسس سے بھرپور بچہ اور جنسی بھوک کا شکار نوجوان تھا۔

البرٹ آئن سٹائن نے والدین کی مرضی کے خلاف اپنی کلاس فیلو ،ملیوا،سے شادی کی جس سے ان کے دو بیٹے اور ایک بیٹی پیدا ہوئی۔

انہوں نے 1919 میں ملیوا کو طلاق دے کر ملیسا سے شادی کر لی ،ملیسا کا انتقال 1936 میں ہوا ،البرٹ کے بیوی کے ہوتے ہوئے بھی بہت ساری لڑکیوں کے ساتھ تعلقات رہے جنہیں ملیسا نے ہزار جتن کرنے پر بھی ختم نہ کر سکنے پر تھک ہار کر قبول کر لیا اور کہا کہ جو دل چاہے کرو۔

البرٹ آئن سٹائن کا انتقال 1955 میں 76 سال کی عمر میں ہوا،ماہرین نے ان کا دماغ نکال کر فلاڈلفیا کے میوٹر میوزیم میں رکھ  دیا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *