وسیم اکرم کریم کے ایک دن کے سی ای اوبنے

وسیم اکرم کریم کے ایک دن کے سی ای اوبنے

لاہور: اگر آپ تک یہ خبر پہنچ چکی ہے کہ وسیم اکرم کریم کے سی ای او بن گئے ہیں اور آپ اس پر حیران ہو رہے ہیں تو آپ حیران ہونے والے اکیلے شخص نہیں کیونکہ جس کسی تک بھی یہ خبر پہنچی ہے اسے حیرت کا جھٹکا لگا ہے مگر یہ خبر کسی حد تک درست ہے۔

پاکستان ٹرائب کے مطابق یہ خبر کسی حد تک درست ہے کیونکہ سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کریم کے سی ای او تو بنے ہیں مگر صرف ایک دن کے لئے۔

رپورٹ کے مطابق وسیم اکرم کو کریم کی جانب سے صرف ایک دن کے لئے اعزازی طور پر کریم ٹیکسی سروس کا سی ای او بنایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وسیم اکرم کو ایک دن کا سی ای او بنائے جانے کے پیچھے کمپنی کو کسی قسم کا سہارا دینا مقصود نہیں ہے بلکہ یہ صرف خیر سگالی کے طور پر کیا جانے والا ایک عمل ہے۔

یاد رہے کہ پہلے اس حوالے سے کریم کی جانب سے کوئی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئی تھیں اور نہ ہی اس خبر کی تصدیق یا تردید ہی کی گئی تھی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *