وسیم اکرم کریم کے سی ای او بن گئے

وسیم اکرم کریم کے سی ای او بن گئے

لاہور: آپ کو یقینا یہ جان کر حیرت کا جھٹکا لگے گا کہ سوئنگ کے سلطان اور لیجنڈری آل راونڈر وسیم اکرم مشہور ٹیکسی سروس کریم کے سی ای او بن گئے ہیں،مگر یہ سچ ہے۔

پاکستان ٹرائب کے مطابق کریم سروس نے اس بات کی تصدیق کی ہے اور نہ نفی مگر اطلاعات ہیں وسیم اکرم نے ایگریمنٹ سائن کر دیا ہے اور ان کی اپائنٹمنٹ بھی ہو چکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق لوگوں کی جانب سے وسیم اکرم کے اس فیصلے پر خاصی حیرانگی کا اظہار کیا جا رہا ہے کیونکہ ان کے خیال میں کرکٹ اور ٹیکنالوجی دو الگ چیزیں ہیں۔

پاکستان ٹرائب کو موصول ہونے والی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کریم کے ہیڈ جنید تاحال اپنی پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ وسیم اکرم کے لئے کریم کو پورا وقت دینا مشکل ہو گا۔

علاوہ ازیں وسیم اکرم کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *