درد شقیقہ دور کرنے والا آلہ ایجاد

درد شقیقہ دور کرنے والا آلہ ایجاد

یروشلم: این نئی تحقیق کے مطابق موٹاپے کا شکار اور ضرورت سے زیادہ دبلے افراد کو درد شقیقہ زیادہ لاحق ہوتا ہے،اذیت میں مبتلا رکھنے والے اس درد کے لئے لوگ عموما دوائیں استعمال نہیں کرتے اس لئے ماہرین نے اس کا آسان حل نکال لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ماہرین نے ایک ایسی ڈیوائس متعارف کروا دی ہے جو دماغ میں درد کی وجہ بننے والے سگنلز کو کنٹرول کرتی ہے جس سے درد شقیقہ سے فوری آرام آتا ہے۔

فیکلٹی آف میڈیسن اسرائیل کے ماہرین نے  اسمارٹ فون سے کنٹرول کی جانے والی وائرلیس پیچ تیار کی ہے،اس ڈیوائس کو بازو پر باندھا جاتا ہے جس سے یہ درد پیدا کرنے والے سگنلز کو روک دیتی ہے۔

لیڈ ریسرچر ڈاکٹر ڈٰیوڈ یارنسٹکی کا کہنا ہے کہ یہ ڈیوائس دواؤں کے مقابلے میں زیادہ کارگر ہے اور اس کے کوئی سائیڈ افیکٹس بھی نہیں ہیں۔

یاد رہے کہ درد شقیقہ سے بچاو کے لئے تیار کی جانے والی یہ ڈیوائس صرف اسمارٹ فونز سے منسلک کی جا سکتی ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *