پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈیو واٹمور بھارتی ٹیم کے کوچ بن گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈیو واٹمور بھارتی ٹیم کے کوچ بن گئے

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ ڈیو واٹمور بھارتی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کریں گے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ ڈیو واٹمور کیرالہ ٹیم کی کوچنگ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق  ڈیو واٹمور اور کیرالہ کرکٹ ایسوسی ایشن کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے مطابق وہ کیرالہ کی سینئر ٹیم کیساتھ ساتھ انڈ ر 23ٹیم کی کوچنگ کے فرائض بھی انجام دیں گے ۔

واٹمور نے ابتدائی طور پر چھ ماہ کیلئے معاہدہ کیا ہے جس کے مطابق وہ ستمبر کے وسط میں ذمہ داری سنبھالیں گے۔

یاد رہے کہ واٹمور پاکستان ،بنگلہ دیش اور زمبابوے کی قومی ٹیم کی کوچنگ بھی کرچکے ہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *