مرد کے مثانے سے ڈیڑھ کلو گرام کا پتھر برآمد

مرد کے مثانے سے ڈیڑھ کلو گرام کا پتھر برآمد

چنائے: بھارت میں سرجنوں نے طویل کوشش کے بعد ایک شخص کے مثانے سے پتھری نہیں بلکہ پتھر نکال لیا جس کا وزن 1.4 کلوگرام یعنی ڈیڑھ کلو کے قریب ہے۔

پاکستان ٹرائب کے مطابق  بھارت میں سرجنوں نے طویل کوشش کے بعد ایک شخص کے مثانے سے پتھری نہیں بلکہ پتھر نکال لیا جس کا وزن 1.4 کلوگرام یعنی ڈیڑھ کلو کے قریب ہے۔

رپورٹ کے مطابق  بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہر چنئی میں ایک شخص کو اسپتال لایا گیا جو درد سے تڑپ رہا تھا اور ڈاکٹر نے ایکسرے کے بعد فوری طور پر اس کے آپریشن کا فیصلہ کیا جس پر اس کے مثانے سے خربوزے کی جسامت کا پتھر نکالا گیا۔

مریض کے آپریشن میں ڈیڑھ گھنٹا لگا اور سرجن نے خاص آلات کے ذریعے اس کے مثانے سے پتھر نکالا، اس پتھر کی لمبائی 17 سینٹی میٹر اور موٹائی 11.5 سینٹی میٹر ہے۔

مریض کا علاج کرنے والے ڈاکٹر نے بتایا کہ اس کے پتے میں کیلشیم سے بنا پتھر تھا جو بھارت سمیت پوری دنیا میں عام ہے اورپیشاب میں کیلشیم کی بڑھتی ہوئی مقدار سے یہ پتھر بن جاتے ہیں جس سے پہلے مرحلے میں پیشاب میں تکلیف اور رکاوٹ کاسامنا ہوتا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *