ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں فتح،سرفراز احمد دکھی ہو گئے

ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں فتح،سرفراز احمد دکھی ہو گئے

گیانا:پاکستان کرکٹ ٹیم کے ون ڈے کپتان سرفراز احمد نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز جیت کر بھی پہلے میچ کی شکست پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ پہلا میچ بھی نہیں ہارنا چاہیے تھا۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق دونوں ٹیموں کے مابین کھیلے گئے گزشتہ شب کے میچ میں قومی ٹیم ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں دو ایک کی فیصلہ کن برتری حاصل کرتے ہوئے سیریز اپنے نام کر لی تھی۔

میچ کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پہلے میچ میں شکست ہوئی،ہارنا نہیں چاہیے تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ حفیظ اور شعیب کی بیٹنگ کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے،یہ میچ انہی سینئرز نے جتوایا۔ سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ  شعیب ملک اور حفیظ نے اپنا تجربہ دکھایا جبکہ ہماری بولنگ بھی اچھی تھی۔

یاد رہے گزشتہ روز پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں شکست دے کر سیریز بھی اپنے نام کر لی تھی۔ پاکستانی سائیڈ سے عمدہ بالنگ اور محمد حفیظ اور شعیب ملک کی شاندار بیٹنگ کی قومی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *