شہریار خان نے ریٹائرمنٹ سے قبل آخری خواہش وزیر اعظم کو بتا دی

شہریار خان نے ریٹائرمنٹ سے قبل آخری خواہش وزیر اعظم کو بتا دی

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین شہریار خان نے اپنا مشروط استعفیٰ وزیر اعظم کو بھجوا دیا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کو نجی ٹی وی چینل سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق چئیرمین شہریار خان نے اپنا مشروط استعفیٰ وزیر اعظم ہاؤس بھجوا دیا ہے اور اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ انہیں 30 اپریل 2017 تک  عہدے پر برقرار رکھا جائے۔

ذرائع کے مطابق اس خواہش کی وجہ دبئی میں 24تا 27اپریل ہونے والے آئی سی سی اجلاس میں شرکت کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی سیریز کے حوالے سے قانونی چارہ جوئی اور بگ تھری پر ہونے والی گفتگو میں چئیرمین شہریار خان کی موجودگی اہم ثابت ہو گی۔

یاد رہے بطور چئیرمین شہریار خان کی مدت ملازمت اگست میں پوری ہوگی لیکن وہ گورننگ باڈی کے رکن رہیں گے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *