امریکامیں چینی شہری كوطیارےسےگھسیٹ كرنكال دیاگیا

امریکامیں چینی شہری كوطیارےسےگھسیٹ كرنكال دیاگیا

واشنگٹن: ہوائے سفر کی خدمات فراہم کرنے والے امریکی ادارے یونائیٹڈ ائیرلائن نے بدنظمی اور انسان دشمنی کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے ٹکٹ خرید کر جہاز تک پہنچنے والے ایک ایشیائی مسافر کر گھسیٹ کرباہرنکلا گیا۔

امریکی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ ناخوشگوار اور افسوسناک واقعہ یونائیٹڈ ائیرلائن کی پرواز3411 میں پیش آیا۔ طیارے میں سوا ہونے والے ایک چینی مسافر کو ٹکٹ موجود ہونے کے باوجود طیارے سے گھسیٹ کر باہر نکال دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ امریکی ائیر لائن کی پروازمیں مسافر كو گنجائش سے زائد بكنگ كركے سوار كیا گیا تھا تاہم روانگی سے قبل عملے نے 4 مسافروں كو اترنے كا حكم دیا۔

عین وقت پرطے شدہ سفر منسوخ کرنے پر احتجاج کرنے والے ایک مسافر نے اترنے سے انكار کردیا جس پر عملہ نے سیکیورٹی اہلکاروں کو بلاکر مسافر كو گھسیٹ كر طیارے سے باہر نكال دیا،سیكورٹی اہلكاروں كے اس رویے پر جہاز میں موجود مسافر خوفزدہ ہوگئے اور شور مچانے لگے۔

شاید واقع دبا رہ جاتا لیکن سیکیورٹی اداروں کے اس غیرانسانی رویے پرمبنی ویڈیو سوشل میڈیا پر آئی اور بات بڑھتی چلی گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ویڈیو میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ اپنا جائز حق مانگنے والے مسافر سے کیسے بدسلوکی کی گئی ہے۔

امریکی ائیرلائن اور مقامی سیکیورٹی پر شدید تنقید کے ساتھ ساتھ چین میں یونائٹیڈ ائیرلائن کا بائیکاٹ کئے جانے کی تحریک بھی شروع کر دی گئی ہے۔

توقع سے کہیں زیادہ ردعمل سامنے آنے کے بعد امریکی ایئر لائن كے سی ای او نے جہاز میں مسافر كو آف لوڈ كرنے اور گھسیٹ کر باہر نکالنے پر معافی مانگی ہے لیکن ردعمل کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *